شاؤمی ”48 میگا پکسل کیمرہ سمارٹ فون “ کیساتھ تہلکہ مچا نے کیلئے تیار

شاؤمی ”48 میگا پکسل کیمرہ سمارٹ فون “ کیساتھ تہلکہ مچا نے کیلئے تیار
کیپشن: فوٹو: ٹوئٹر

لاہور: مایہ ناز چینی سمارٹ فون کمپنی ”شاومی “ نے 48 میگا پکسل کیمرے والے سمارٹ فون کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچانے کی تیاری کر لی۔ یہ دنیا کاپہلا 48 میگا پکسل سمارٹ فون ہوگا، جو کہ آئندہ سال کے شروع میں متعارف کروا یا جائے گا۔

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبیو کے مطابق شاو¿می کے صدر لین بن نے گزشتہ دنوں ایک تصویر شیئر کی جس میں 48 میگا پکسل کیمرہ سے لیس فون دکھایا گیا ہے۔ فون کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات نہ سامنے آ سکیں مگر یہ ضرور واضح کیا گیا کہ یہ فون جنوری 2019 میں متعارف کرایا جائے گا۔

6430739191c83b2e023f9697d89bb216

اس فون کے حوالے سے چین سمیت دنیا بھر میں سمارٹ فون صارفین کی بے چینی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاومی کا نیا فلیگ شپ فون ”می 9 “ ہوگا۔جسے دنیا کا پہلا 48 میگا پکسل کیمرہ سمارٹ فون کا اعزاز حاصل ہوگا۔ جبکہ چینی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کیا جا رہا ہے کہ اس فون میں سام سنگ کا 48 میگا پکسل کیمرہ سنسر استعمال کیا جائے گا جسے اکتوبر میں متعارف کروایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شاومی کا نیا فلیگ شپ فون دنیا کا پہلا 48 میگا پکسل سمارٹ فون ہوگا جبکہ اس سے قبل نوکیا لومیا 1020 41میگاپکسل کیساتھ اس دوڑ میں پہلے اور ہواوئے کا میٹ 20 پرو 40 میگا پکسل کیمرے کیساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔