ترکی میں جائیداد خریدیں اور شہریت حاصل کریں

ترکی میں جائیداد خریدیں اور شہریت حاصل کریں
کیپشن: نئے قانون کی منظوری کے بعد اسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے، ترک میڈیا۔۔۔۔فائل فوٹو

انقرہ: ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لئے خوشخبری ہے کہ ترکی کی حکومت نے اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کی جائیداد خریدنے والے تمام غیر ملکیوں کو اپنے ملک کی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی کی شہریت حاصل کرنے سے متعلق نئے قانون کی منظوری کے بعد اسے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے۔

اس نئے قانون کے تحت اڑھائی لاکھ ڈالر یا اتنی ہی مالیت کے ترک لیرے سے خریدی گئی غیر منقولہ جائیداد کے تین سال تک فروخت نہ کرنے کی شرط کے ساتھ نوٹری پبلک سے اس کی تصدیق کرواتے ہوئے ترکی کی شہریت حاصل کرنے کے امکانات حاصل ہو جائیں گے۔

اس طرح غیر منقولہ جائیدادوں کی خرید و فروخت کے دوران زیر تعمیر منصوبوں میں جائیداد خریدتے ہوئے اور اسے نوٹری پبلک سے تصدیق کرواتے ہوئے تین سال تک اس جائیداد کے فروخت نہ کرنے کی شرط پر ترکی کی شہریت دی جا سکے گی۔