کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کے طبی کی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی

کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف کے طبی کی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی
فائل فوٹو نیو میڈیا لائبریری

لاہور: کوٹ لکھپت میں قید اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا ۔ جس میں شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ رپورٹس کو نارمل قرار دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید اپوزیشن لیڈر کے لیے جناح ہسپتال کے خصوصی میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کا مکمل طبی معائنہ کیا ۔ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر سمیت خون کے مختلف ٹیسٹ لیے ۔ جس کے بعد میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز نے شہباز شریف کی تمام رپورٹس کو نارمل قرار دیا ۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹروں نے طبیعت کی ناسازی کے باعث اپوزیشن لیڈر کو آرام ، ہوادار کمرے اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایات جاری کیں تھیں ۔جنرل سرجن پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس اور4 رکنی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا تھا ۔ ٹیم میں آرتھو پیڈک پروفیسر راشد سعید، آنکالوجسٹ پروفیسر محمد اکرم سمیت میڈیس پروفیسر شامل تھے ۔

میڈیکل ٹیم کو شہباز شریف کی کمر ار گردن کے مہروں کے چیک اپ کی ہدایات بھی دی گئی تھی ۔ جس کے بعد آج ہونیوالے طبی معائنے میں اپوزیشن لیڈر کی تمام رپورٹس کو نارمل قرارد یا گیاہے ۔