مصباح الحق ڈومیسٹک میچ میں غصے پر قابو نہ رکھ پائے

مصباح الحق ڈومیسٹک میچ میں غصے پر قابو نہ رکھ پائے
کیپشن: فائل فوٹؤ مصباح الحق آفیشل فیس بک اکاؤنٹ

لاہور:  سابق کپتان اور کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق  قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں اپنا غصہ قابو میں نہ رکھ پائے ۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کے کپتان مصباح الحق قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ کے چوتھے روز اپنے غصے پر قابو نہ پاسکے ۔ کھیل جلدی کرنے پر کیپٹن کول مصباح الحق نے غصے میں ہاتھ مار کر بیلز گرا دیں ۔

ذرائع کے مطابق امپائر چوتھے دن کا کھیل آٹھ منٹ پہلے ختم کیا ۔ جس کے بعد مصباح الحق غصے میں آگئے اور بیلز گرا دیں ۔واضح  رہے کہ مصباح الحق کی ٹیم قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں مشکلا ت کا شکار ہے۔

بیڈ لائٹ کو جواز بنا کر کھیل پانچ بج کر بائیس منٹ پر ختم  کر دیا گیا  جبکہ چوتھے دن کے دس اوورز باقی تھے مصباح مزید بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔