جو پرفارم نہیں کریگا گھر جائیگا ، انضمام الحق کا دو ٹوک اعلان

جو پرفارم نہیں کریگا گھر جائیگا ، انضمام الحق کا دو ٹوک اعلان
کیپشن: فوٹو انضمام الحق فیس بک آفیشل اکاونٹ ۔۔۔۔ @inzmam.legend

لاہور : قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہناہے کہ سب کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہو گی ، ٹیم میں کوئی بھی ذمہ داری نہیں لے رہا اوراگر یہ پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں ہو نگیں ۔
چیف سلیکٹر نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ سب اپنی ذمے داری نبھائیں ، ٹیم میں کوئی بھی ذمے داری نہیں لے رہا ان کا مزید کہناتھا کہ ٹیل اینڈرز کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا ایک سال سے ہم یہ دیکھ رہے ہیں ، اب اس پر کام کرنا ہو گا ۔انضمام الحق نے کہا کہ ٹیل اینڈرز فائٹ نہیں کر رہے یہ ان کی کمزوری ہے اور اگر یہ ہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گی ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم کو اچھا پرفارم کرنا ہوگا ، بین لااقوامی کرکٹ پریشر ڈیل کرنے کا نام ہے ، نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں میچز ہمارے ہاتھ میں تھے ، ہم چوتھی اننگز کا پریشر برداشت نہیں کر پا رہے ۔ لڑکے زخمی نہ ہوں ، اس لیے روٹیشن کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے ۔شان مسعود ، عابد علی ، رضوان نے رواں سیزن میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے ۔

رضوا ن کو بیٹنگ سمیت کیپنگ کے لیے منتخب کیا ۔ امام الحق کو میرے ساتھ جوڑنا بالکل ٹھیک نہیں ، امام الحق اچھا کھلاڑی ہے ٹیم زیادہ عرصے تک کھیل سکتاہے ،۔ سرفراز کی قیادت میں میچز جیتے اور سرفراز پر دباﺅ کم کرنے کے لیے رضوان کو منتخب کیا ۔