وزیراعظم تین سال بعد الیکشن کروائیں یا 6ماہ بعد یہ اختیار ان کو ہی ہے ، وزیر ریلوے

وزیراعظم تین سال بعد الیکشن کروائیں یا 6ماہ بعد یہ اختیار ان کو ہی ہے ، وزیر ریلوے
کیپشن: شیخ رشید آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

لاہور : پاکستان ریلوے کے وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ تین سال بعد الیکشن کروائیں یا چھ ماہ بعد یہ اختیار وزیراعظم کے پاس ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ سابق حکومت کی بڑی غلطی تھی کہ وہ اپنے قد سے بڑے کام کر رہے تھے ، ہر ٓدمی نے نواز شریف کو سمجھایا کہ اپنے سے بڑا کام نہ کرو۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی ۔شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف این آر او کے لیے 90کے زاویے سے مر ے جارہے ہیں۔

شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ آتی ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیئے ۔شہباز شریف کے لیے اے سی لگاہونا چاہئے حوالات میں بیڈ ہو اور ناشتہ بہترین دیا جائے ۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 31دسمبر تک ہمارے پاس ٹکٹ کی گنجائش نہیں ہوگی ، دو مال گاڑیاں رواں ماہ شروع ہو جائیںگی ، دونوں مال گاڑیوں پر کنٹینرز لانے اور لے جانے کی سہولت ہو گی ۔

انہوں نے فریٹ ٹرینوں میں نجی کمپنیوں کی دلچسپی ہے ، ایم ایل ٹو اور تھری میں ہماری انجیئیرنگ کور نے دلچسپی ظاہر کی ہے ۔تما م ٹریک تبدیل کر دیں ۔لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے ۔