مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی ، بالی وڈ کیساتھ ہالی وڈ بھی مدعو ، بیونسے پرفارم کرینگی

مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی ، بالی وڈ کیساتھ ہالی وڈ بھی مدعو ، بیونسے پرفارم کرینگی
کیپشن: image by facebook

ممبئی:بھارتی ٹائیکون مکیش امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی پر بالی وڈ کے ساتھ ہالی وڈ کو بھی مدعو کر لیا ، بات یہاں تک ختم نہیں ہوتی بلکہ بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی آمد بھی متوقع ہے ، معروف امریکی گلوکارہ بیونسے عیشا امبانی کی شادی میں پرفارم کریں گی۔ 

بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی نے اپنی بیٹی کی شادی پر ہالی وڈ سٹار بیونسے کی خدمات حاصل کر لی ہیں ، امریکی گلوکارہ امبانی کی بیٹی کی شادی میں براہ راست پرفارمنس دیں گی ۔

27 سالہ عیشا امبانی کی 33 سالہ میری آنند سے شادی ہو رہی ہے جس کی تیاریاں اودھ پور میں ایک ہفتے قبل ہی شروع ہو چکی ہیں، شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اودھے پور کے خالی رہنے والے ائیرپورٹ پر اب تک سو سے زائد پروازیں لینڈنگ کر چکی ہیں ۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سٹار پریانکا چوپڑا اپنے شوہر نک جونز کے ساتھ شادی میں شرکت کریں گی ، بھارتی میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن بھی شادی کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

شادی میں  کروڑوں  ڈالرز خرچ کیے جا رہے ہیں، شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت تین لاکھ بھارتی روپے ہے، دعوت نامے کے باکس میں قیمتی پتھر اور نیکلس بھی رکھا گیا ہے۔

فوربز میگزین میں جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ریلائنس انڈسٹریز امبانی کے اثاثوں کی تعداد سینتالیس بلین ڈالرز کے قریب بنتی ہے، نیوز میگزین انڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کے لیے سمندر کنارے ایک گھر بک کیا گیا ہے جو  کہ پچاس ہزار سکوائر فٹ پر محیط ہے۔