ایران نے امریکی پابندیوں کو معاشی دہشتگردی قرار دے دیا

ایران نے امریکی پابندیوں کو معاشی دہشتگردی قرار دے دیا
کیپشن: image by facebook

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے پابندیوں کو معاشی دہشتگردی قرار دے دیا اور  کہا   کہ اس کا مقصد کسی بھی ملک کو معاشی طور پر مفلوج کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان، افغانستان، چین، روس اور ترکی کے پارلیمانی سپیکرز سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے بے جا  معاشی پندیوں کی شدید مذمت  کی ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وقت معاشی دہشتگردی کا ارتکاب کر رہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم سب اس سلسلے میں اپنی خودمختاری پر سنگین خطرے کو برداشت کر رہے ہیں۔

روحانی نے کہا کہ جوہری معاہدے کو  نامنطور کرنے کے بعد سے امریکہ نے ہم پر  تیل  کی درآمدات اور دیگر تجارت پر پابندیاں عائد کی ہیں جوکہ بالکل ناجائز ہیں، اس طرح کی پابندیوں سے دیگر ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمانی سپیکرز  کی تہران میں ہونے والی یہ دوسری سالانہ کانفرنس ہے، اس سے قبل پہلی کانفرنس گزشتہ برس دسمبر میں منعقد  ہوئی تھی۔