رابی پیرزادہ کی دین کی مکمل تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کیلئے کام کرنےکی خواہش

رابی پیرزادہ کی دین کی مکمل تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کیلئے کام کرنےکی خواہش

لاہور:شوبز کو خیر باد کہنے والی نامور اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ دین کی مکمل تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کیلئے کام کرنےکی خواہش رکھتی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ رابی پیرزادہ کا دین کی جانب رجحان بہت بڑھ گیا ہے اور وہ معلمہ کا کورس بھی کر رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے نامور علمائے دین کی کتابیں بھی منگوا رہی ہیں۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ دین کی تعلیم پر دسترس حاصل کرنے کے بعد اسے عام کرنے کے لئے کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور اس کے لئے وہ منصوبہ بندی بھی کر رہی ہیں ۔