13 دسمبر کو عوام کی طاقت حکومت کے گھر جانےکا سبب بنے گی، مریم اورنگزیب

The power of the people will cause the government to go home on December 13, Maryam Aurangzeb
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح شہبازشریف کیخلاف کیسز بنانا ہے لیکن اب تک کچھ ثابت نہیں ہو سکا۔ 13 دسمبر کو عوام کی طاقت حکومت کے گھر جانےکا سبب بنے گی۔ان کی ٹیبل پر شہباز شریف کی فائل ہی پڑی ہے ۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف کو جیل میں ڈاکٹرز تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ عمران خان شہباز شریف کی فائلیں اپنی ٹیبل پر رکھتے ہیں۔ ان کی ٹیبل پر پاکستان کو ترقی دینے کی کوئی فائل موجود نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر جو الزامات لگانے ہیں لگائیں، وہ تمام الزامات سے بری ہوں گے۔ ان کیخلاف جھوٹے کیس بنائے گئے ہیں۔ خوف میں مبتلا سلیکٹڈ ٹولہ ہچکولے کھا رہا ہے۔ حکومت کی ترجیح شہبازشریف پر نیب گردی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے عدالتوں کا سامنا کیا، قانون کے آگے سر جھکایا ہے۔ نواز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ حکمرانوں کا سفاک چہرہ، سیاسی انتقام کی انتہا عوام دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت چھپ چھپ کر ٹی وی پر مریم نواز کی ریلیاں دیکھتی ہے۔ کرائے کے ترجمان آج کل جمناسٹک کر رہے ہیں۔ 13 دسمبر کو عوام کی طاقت حکومت کے گھر جانےکا سبب بنے گی۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے آپ کو ووٹ دیئے وہ بھی ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ رہے ہیں۔ عوام کے پاس آج آٹا، چینی، روٹی، دواؤں اور بچوں کی فیسوں کے پیسے نہیں ہیں۔

مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ جہانگیر ترین کو جہاز کے ذریعے باہر بھگا دیا گیا اور جہاز کے ذریعے ہی بلا لیا گیا لیکن ایف آئی آر کا کچھ پتا نہیں ہے۔ حکومت بتائے جہانگیر ترین کیخلاف ایف آئی آر کہاں گئیں؟ آپ ایف آئی آر کاٹنے، ہم کرسیاں لگانے کا ریکارڈ قائم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظالم حکمران کبھی پاکستان کو ریلیف نہیں دے سکتے۔ عوام کے مینڈیٹ سے آنے والا ہسپتال اور ہسکول بناتا ہے۔ پشاور میں دھکے کی بی آر ٹی اور حکومت بھی نہیں چلتی۔ عوام کے مینڈیٹ پر آنے والا منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکیاں نہیں دیتا۔ وزیراعظم جلسے میں کرسیاں لگانے پر ایف آئی آر کاٹنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ آپ ایف آئی آر کاٹنے کا ریکارڈ بنائیں، ہم کرسیاں لگانے کا ریکارڈ قائم کریں گے۔