لاہور کے 56علاقوں میں مکمل لاک ڈاﺅن کا فیصلہ

لاہور کے 56علاقوں میں مکمل لاک ڈاﺅن کا فیصلہ
کیپشن: لاہور کے 56علاقوں میں مکمل لاک ڈاﺅن کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی میزبانی میں 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے میں عوام کو شرکت سے روکنے اور وبا کے پھیلاﺅ سے بچاو کے لئے ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 56 مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاﺅن کرنے کی تجاویز محکمہ صحت پنجاب کو ارسال کر دیں ہیں۔

سفارشات میں کہا گیا ہے کہ شہر میں وبا کے پھیلاﺅ میں شدت آنے کی وجہ سے شہر کے 56 علاقوں میں مکمل لاک ڈاﺅن کر دیا جائے اور ان علاقوں سے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہ دی جائے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے تاحال ان 56 علاقوں کے نام ظاہر نہیں کئے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ شہر کے بعض علاقوں کی گلی محلوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کا نفاذ بھی کیا جائے گا۔

حکومت کی ان سفارشات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ عوام کو جلسے میں شرکت سے روکنے کے لئے کیا ہے۔ اگر ضلعی انتظامیہ نے وبا کی آڑ میں روکنے کی کوشش کی تو شہر میں 56 سے زائد علاقوں میں دما دم مست قلندر کے انعقاد کا امکان ہے حالانکہ اس حوالے سے حکومت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تصادم کا موقع فراہم نہیں کرے گی۔