ساؤتھ افریقہ جنوری 2021 میں پاکستان کا دورہ کرے گی، ذرائع

ساؤتھ افریقہ جنوری 2021 میں پاکستان کا دورہ کرے گی، ذرائع
کیپشن: ساؤتھ افریقہ جنوری 2021 میں پاکستان کا دورہ کرے گی، ذرائع

ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق ساؤتھ  افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم  آئندہ  ماہ کے تیسرے ہفتے پاکستان آئے گی ۔ اس حوالے سے پی سی بی نے کوویڈ سے نمٹے کیلئے ایس اوپیز اور پی سی بی کی جانب سے ابھی سے تیاریاں ی جا رہی ہیں۔ 

‏ خیال رہے کہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان رواں ہفتے کے شروع میں متوقع تھا۔ اور بعض حلقوں میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ ساؤتھ افریقہ نے پاکستان کے دورے سے انکار کر دیا ہے۔ لیکن ‏ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ ساوتھ افریقہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں معاملات میں مصروف رہی ہے جس کے باعث سیریز کےشیڈول کا اعلان نہ کیا جا سکا۔