ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد روک دیا

ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد: ایف بی آر نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں کا اطلاق روک دیا ۔ یہ اقدام رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے شدید ردعمل کے بعد کیا گیا ہے تاہم اگلے سال 16 جنوری تک نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پراپرٹی کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد اگلے سال 16 جنوری تک روک دیا ہے ۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو ویلیویشن ریویو کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔ اسٹیک ہولڈرز10 دسمبر2021  تک ویلیوشن ٹیبل پر شکایات داخل  کرائیں۔ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو ، چیف کمشنرز سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی مشاورتی عمل سے اقدار کے تعین کے لیے سٹیٹ بینک کی منظور شدہ ویلیورز کو شامل کریں۔

ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق جائیداد کی ویلیو ایشن مارکیٹ سے زائد ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔  ویلیو کے تعین پر پیدا ہونے والے مسائل کو حل کیا جائیگا جس کیلئے سٹیٹ بینک کے پراپرٹی ویلیو ایشن ماہرین کی خدمات لی جائیں گی ۔