بنگلہ دیش میں موجود قومی سکواڈ کل وطن واپس پہنچے گا

بنگلہ دیش میں موجود قومی سکواڈ کل وطن واپس پہنچے گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد قومی کرکٹ سکواڈ جمعرات کو ڈھاکہ سے بذریعہ دبئی وطن واپس لوٹے گا اور ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے منتخب کردہ کھلاڑی بائیو ببل جوائن کر لیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں موجود پاکستانی ٹیم مینجمنٹ سمیت محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد نواز اور امام الحق کل شام 6 بجے کراچی پہنچیں گے جبکہ فہیم اشرف، سرفراز احمد، فواد عالم، نعمان علی، زاہد محمود اور عابد علی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ سے وطن واپس پہنچنے والے سکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے منتخب کیا گیا ہے، وہ بائیو سیکیور ببل جوائن کر لیں گے جبکہ کپتان بابراعظم 10 دسمبر کو بائیو سیکیور ببل میں شامل ہوں گے اور فہیم اشرف اور عابد علی کراچی میں جاری ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ اظہر علی، نسیم شاہ، حسن علی، محمد عباس، بلال آصف، کامران غلام اور ساجد خان کل شام ساڑھے چھ بجے لاہور لینڈ کریں گے۔ قبل ازیں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے نامزد کھلاڑی پہلے ہی کراچی کے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کیلئے رپورٹ کر چکے ہیں۔