آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم کس پوزیشن پرہیں؟

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، بابراعظم کس پوزیشن پرہیں؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ باؤلرز میں شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ 
آئی سی سی کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں جو روٹ پہلے، سٹیو سمتھ دوسرے، کین ولیم سن تیسرے، مارنوس لابوشین چوتھے، روہت شرما پانچویں، ویرات کوہلی چھٹے، دیموتھ کرونارتنے ساتویں، بابراعظم ٓٹھویں، ڈیوڈ وارنر نوویں اور کوینٹن ڈی کوک 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
باؤلرز کی فہرست میں آسٹریلین ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کومنز نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، جوش ہیزل ووڈ تیسرے، ٹم ساؤتھی چوتھے، شاہین شاہ آفریدی پانچویں، کاگیسو ربادا چھٹے، نیل ویگنر ساتویں، جیمز اینڈرسن آٹھویں، کائل جیمی سن نوویں اور جسپریت بمرا 10 ویں نمبر پر ہیں۔ 
آل راؤنڈرز کی فہرست میں جیسن ہولڈر پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ روی چندرن ایشوین دوسرے، بین سٹوکس تیسرے، رویندرا جدیجہ چوتھے، شکیب الحسن پانچویں، کائل جیمی سن چھٹے، مچل سٹارک ساتویں، پیٹ کومنز آٹھویں، کرس ووکس نوویں اور کولن ڈی گرینڈہوم 10 ویں نمبر پر ہیں۔