منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈز سے 10 گھنٹے تفتیش

منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈز سے 10 گھنٹے تفتیش
کیپشن: منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین فرنانڈز سے 10 گھنٹے تفتیش
سورس: فائل فوٹو

ممبئی: 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے لیے بالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو 10 گھنٹے تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکلین فرنانڈز کی تفتیش انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ محکمہ نے کی۔ ملزمان میں کنمان سکیش چندراشیکھر اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ جیکلین فرنانڈز کی صبح 11 بجے تفتیشی ادارے آمد ہوئی تھی اور ساڑھے 9 بجے انہیں ’چھٹی‘ ملی۔ اس سے قبل اداکارہ ادارے کی جانب سے پچھلی 3 پیشیوں کو بھی نظرانداز کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ 5 دسمبر کو جیکلین فرنانڈز کو ممبئی ائیرپورٹ پر روکا گیا تھا جب وہ دبئی جا رہی تھیں۔ محکمہ کا ماننا ہے کہ جیکلین فرنانڈز بھی ان افراد میں سے ہیں جنہوں نے اس منی لانڈرنگ سے نفع حاصل کیا ہے۔