سلمان شہباز کو بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا

سلمان شہباز کو بڑا ریلیف، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ سے وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز کو  بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو  اسلام آباد ائیرپورٹ اترنے پر گرفتاری سے روک دیا ہے اور حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سلمان شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی اور حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ سلمان شہباز گیارہ دسمبر  کو پاکستان پہنچیں گے اور  اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے سرنڈر کریں گے پھر اس پر منگل کو سماعت ہو گی۔

واضح رہے کہ سلمان شہباز خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوچکے ہیں وہ پہلے سعودی عرب جائیں گے اس کے بعد پاکستان پہنچیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں