دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک میں جلد عام انتخابات چاہتے ہیں: فواد چوہدری

دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک میں جلد عام انتخابات چاہتے ہیں: فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں تمام ارکان کا اتفاق رائے ہے، ہم چاہتے ہیں ملک میں جلد از جلد عام انتخابات ہوں۔ 
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رواں مہینے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں تمام ارکان متفق ہیں، چاہتے ہیں ملک میں جلد از جلد انتخابات ہوں۔ پاکستان میں اداروں کا غیر سیاسی کردار قوم نے دیکھا، ہم نے جو کیسز فائل کئے ہیں ان کی سماعتیں نہیں ہو رہیں، عدالتوں کو آزادانہ فیصلے کرنے چاہئیں کیونکہ ایسا نہ ہونے سے عوام میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ عمران خان کے کردار کو تسلیم کیا جائے ، پاکستان کو ایک جمہوری ریاست بنانا چاہتے ہیں اور ہماری سیاست عوام کے درمیان ہے، ایجنڈا یہ ہے کہ حکومت نے الیکشن کب کرانے ہیں، پی ٹی آئی کے خلاف 8 ماہ میں جو پالیسیاں اپنائی گئیں ان میں جلد تبدیلی آئے گی، الیکشن کمیشن کے کردار پر ہمیں تشویش ہے، جن سے ہمارے شکوے ہیں ہمیں روزانہ ان کے پاس بھیج دیا جاتا ہے۔ 
فواد چوہدری نے کہا کہ آزادانہ فیصلے ہونے چاہئیں اور انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہئے ، ملاقاتوں میں پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے پر بات چیت ہوئی، پنجاب میں عمران خان کی ایف آئی آر درج نہیں ہورہی کسی اور کی کیا ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کریں گے اپنے آئینی کردار میں واپس آ جائے۔ 
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو مکمل اختیارات دیئے ہیں تاہم پرویز الٰہی نے اپنی رائے سے آگاہ کیا کہ اسمبلی کو تھوڑا آگے لے کرچلتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے آخری فیصلہ کرنا ہے جو ہم قبول کریں گے، پی ٹی آئی چاہتی ہے اسمبلیاں تحلیل ہوں اور فوری الیکشن کرائے جائیں، (ق) لیگ آزاد پارٹی ہے اس نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے اور اگر (ق) لیگ کو پی ٹی آئی کے ساتھ چلنا ہے تو پھر اسے اسمبلیاں توڑنی پڑیں گی۔ 

مصنف کے بارے میں