متحدہ پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کر نے کا فیصلہ

متحدہ پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کر نے کا فیصلہ

کراچی: کراچی میں سیاسی جماعتوں میں تنظیم سازی اور عوامی رابطوں کی مہم زوروں پر گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کراچی میں اپنے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں کراچی تنظیمی سیٹ اپ کو 6 اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے تنظیمی سیٹ اپ میں سیکٹرز کی تعداد 26سے بڑھا کر 42 کی جائیگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب سیکٹر انچارج ڈسٹرکٹ انچارج کو رپورٹ کرنے کا پابند ہوگا، جبکہ ڈسٹرکٹ انچارج سی ای سی کو رپورٹ کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔