امریکی صدرٹرمپ کاترک ہم منصب طیب اردوان سے رابطہ

امریکی صدرٹرمپ کاترک ہم منصب طیب اردوان سے رابطہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک ہم منصب طیب اردوان سے رابطہ کیاہے ۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشت گردی کےخلاف لڑنے پراتفاق ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا داعش کےخلاف ترکی کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور ترکی اسٹریٹجک پارٹنر اور اہم نیٹو اتحادی ہے۔ ٹرمپ نے دہشت گردی کیخلاف ترکی کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے ۔

واضع رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد  صدارت سنبھالتے ہیں دنیا کے متعدد ممالک کے سر براہان سے ٹیلی فونک رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اور امریکہ کی ماضی کی پالیسیوں سے ہٹ کر اقدامات دیکھنے میں آرہے ہیں ۔ 

اس میں روس کے ساتھ بہترین تعلقا ت کے لیے ٹرمپ کی جانب سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔