ریاض: سعودی دار لحکومت ریاض میں منی لانڈرنگ کےالزام میں 8 پاکستانیوں پرمشتمل گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گروہ کے ارکان تارکین وطن سےپیسےلےکرہنڈی کی صورت میں پاکستان سمیت بیرونی ممالک بھجواتے تھے ۔
سعودی سکیورٹی اہلکاروں کا کہناہے کہ ابھی تک 8پاکستانی غیرقانونی منی لانڈرنگ میں ملوث پائےگئے ہیں۔ سعودی پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرملزمان کوچھاپامارکررنگےہاتھوں گرفتارکیاہے ۔ ملزمان سے ہنڈی کےرجسٹربھی ضبط کر لیئے گئے ۔
ملزمان نے دوران تفتیش ملزمان نےاعتراف جرم بھی کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تقریباََ ھائی لاکھ ریال سےزائدرقم برآمدہوئی ۔ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔