سابق امریکی صدربراک اوبامہ آج کل کھیل کود میں مصروف

سابق امریکی صدربراک اوبامہ آج کل کھیل کود میں مصروف

نیو یارک :سابق امریکی صدر بارک اوبامہ آٹھ سالہ صدارتی دور ختم ہونے کے بعد آج کل کھیل کود میں مصروف نظر آرہے ہیں،صدارتی مصروفیت کے سخت دنوں سے فراغت ہونے کے بعد کی خوشی صدر اوبامہ کے چہرے پر نظر آرہی ہے۔


سابق امریکی صدر اپنے دوست کے ساتھ ایک پرائیویٹ جزیرے پر کائٹ سرفنگ کرتے نظر آئے۔اس مقابلے میں انہوں نے اپنے دوست کو ہرا دیا،اوباما کے ساتھ ان کی بیوی مشل بھی تھیں،اوباما موج مستیوں کے بعد واپس واشنگٹن آ گئے ہیں۔