شوکت بسرا پر فائرنگ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکوائری کمیٹی بنا دی

شوکت بسرا پر فائرنگ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکوائری کمیٹی بنا دی

لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے شوکت بسرا پر فائرنگ کے معاملے کا ںوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنا دی۔ آر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کمپلینٹس، سی پی او اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ پنجاب بھی کمیٹی میں شامل ہونگے۔ کمیٹی واقعے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور 48 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیںدھرنے کے دوران فائرنگ، شوکت بسرا زخمی، سیکرٹری جاں بحق

واضح رہےگزشتہ دنوں شوکت بسرا ہارون آباد میں مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کے خلاف دھرنا دیا تھا اور اس دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وہ زخمی ہو گئے تھے جبکہ ان کا سیکرٹری اس فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں