ویزا پابندی، سان فرانسسکو کی عدالت کا کوئی حکم جاری کرنے سے گریز

ویزا پابندی، سان فرانسسکو کی عدالت کا کوئی حکم جاری کرنے سے گریز

سان فرانسسکو: سان فرانسسکو کی عدالت میں ٹرمپ کی حالیہ پابندی سے متعلق محکمہ انصاف کی اپیل کی سماعت کی گئی جس میں اٹارنی اور جج کے درمیان کئی سوالات کا تبادلہ ہوا۔ عدالت نے حتمی حکمنامہ جاری کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ جلد سنایا جائیگا۔

اس موقع پر جج نے اٹارنی سے سوالات کیے ۔کہ کیا ویزا کے حامل 7 ممالک کے شہری دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ اگر ملوث ہیں تو ثبوت لاؤ۔ جواب میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ صدر کا خیال ہے ان شہریوں سے حقیقی خطرہ لاحق ہے جبکہ اٹارنی جنرل نے اعتراف کیا کہ پیش کردہ ریکارڈ میں شواہد نہیں ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں