پی آئی اے کے طیارے کو لندن کی فضاوں میں لڑاکا طیاروں نے گھیر لیا

پی آئی اے کے طیارے کو لندن کی فضاوں میں لڑاکا طیاروں نے گھیر لیا

لندن:پی آئی اے کی ایک پرواز پی کے 757 کو اسکی اصل منز ل کی بجائے لندن کے سٹینسٹڈ ہوائی اڈے پر اُتار لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کو لندن کی فضاوں میں لڑاکا طیاروں نے گھیر کر اپنی نگرانی میں لیا اور پرواز کا رخ موڑ دیا گیا اور اس پرواز کو سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اُترنے کے لیے کہا گیا،پولیس کے مطابق اس پرواز میں برطانوی پولیس کو انتہائی مطلوب مجرم سفر کر رہا تھا ، پولیس نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر حراست میں لینا تھا مگر پھر سٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 52 سالہ شخص کو برطانیہ میں مالی بدعنوانی کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے اور اسے لندن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو بسوںکے ذریعے لندن لے جایا گیا ہے۔اس سے قبل ایئربس 330 طیارے کا رخ موڑے جانے کے بارے میں پولیس اور پی آئی اے کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آئے تھے۔
اس جہاز میں سوار ایک پاکستانی مسافر عارفہ خواجہ کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے کوئی مداخلت کا مسئلہ نہیں تھا۔عارف صاحب کا کہنا تھا کہ یہ ایک ہولناک تجربہ تھا۔ پرواز میں کوئی خلل نہیں تھا۔انھوں نے بتایا کہ آٹھ گھنٹے کی پرواز کے بعد سٹینسٹڈ ائیرپورٹ پر مسافر مزید چھ گھنٹے بیٹھے رہے پھر مسلح پولیس اہلکار طیارے میں داخل ہوئے اور ایک مسافر کو ساتھ لے گئے