ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد کو ہندوستانی بحریہ نے گرفتار کر لیا،ورثا کا احتجاج

ایک ہی خاندان کے اٹھارہ افراد کو ہندوستانی بحریہ نے گرفتار کر لیا،ورثا کا احتجاج

کراچی :ٹھٹھ کے ساحلی علاقہ کیٹی بندر کے نواحی گاوں رمضاں جھنگسر کے رہائشی ایک ہی خاندان کے اٹھارہ ماہی گیر کو سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرتے ہوے انڈین نیوی نے گرفتار کیا ہے جو گذشتہ دو ماہ سے انڈیا کے جیلوں میں قید ہے اور گھر کے تمام افراد گرفتار ہونے سے ان کے بچے بھوک و بدحالی کا شکار ہیں۔
ورثا کی جانب سے گرفتار ماہی گیر کی آزادی کےلیے احتجاج کیا اور وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی کہ ہمارے گرفتار افراد کو آزاد کرایا جاے اور ہم بھوک و بدحالی سے بچایا جاے تمام افراد کی گرفتاری کے باعث گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں