2016 سے اب تک بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی کارکردگی کیسی رہی ؟

 2016 سے اب تک بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی کارکردگی کیسی رہی ؟

ممبئی :بالی ووڈ فلم انڈسٹری دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری ہے اور ہر سال سینکڑوں فلمیں ریلیز ہوتی ہیں جن میں سے کئی شہرت کی بلندیوں کو چھو جاتی ہیں اور کئی گمنامی کے اندھیرے میں ڈوب جاتی ہیں۔سال 2016بھی کچھ ایسا ہی رہا ۔


2016میں کل214فلمیں ریلیزہوئیں۔
ان 214میں سے 4 اینیمیٹد فلمیں تھیں اور ان تمام فلموں کا کُل بزنس تقریبا 2938کروڑ تھا جو کہ 13.73فیصد فی فلم کے حساب سے رہا۔
اس کُل آمدن میں سے 1,660کروڑ 10بڑی فلموں کا تھا جبکہ سال 2015میں ٹاپ10فلموں کی کُل آمدن 1,526کروڑ تھی۔
77ایسی فلمیں تھیں جنہوں نے ایک کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا جبکہ 2015میں ایک کروڑ سے زیادہ بزنس کرنے والی 70فلمیں تھیں۔


سال 2015میں 30کروڑ یا اُس سے زیادہ کا بزنس کرنے والی 32فلمیں تھیں جبکہ 2016میں 30فلموں نے 30کروڑ یا اِس سے زیادہ کا بزنس کیا۔
50کروڑ یا اس سے زیادہ کا بزنس کرنے والی فلمیں صرف19تھیں جبکہ 2015میں ایسی 22فلمیں تھیں۔
6فلمیں ایسی تھیں جو کہ 100کروڑ کلب میں داخل ہوئیں جن میں ایم ایس دھونی دی اَن ٹولڈ سٹوری،ائیر لِفٹ،شیوے،رستم،اے دل ہے مشکل اور ہاﺅس فُل تھری تھیں۔
اور 2ایسی فلمیں تھیں جنہوں نے میدان مار لیا اور 300کروڑ کلب میں داخل ہوئیں جو کہ سلمان خان کی سلطان اور عامر خان کی دنگل ہے۔


سال 2016میں فلموں کی مجموعی کامیابی کی شرح تقریبا 9 فیصد رہی۔
گذشتہ سال کے کُل بزنس میں سے 12.41فیصد اکشے کمار کی فلموں سے کمایا گیا۔
کُل بزنس میں سے 13.8عامر خان کی فلموں سے جبکہ 11.22فیصد سلمان خان کی فلموں سے کمایا گیا ۔


سال2016نئے آنے والے چہروں کے لیے کچھ اچھا ثابت نہ ہوا اور نئے چہروں کی کوئی فلم بھی بالی ووڈ میں خاص جگہ نہ بنا سکی ان نئے آنے والوں میں خاص طور پر کپل شرما،کَرن سنگھ گروور اور بھومی شامل ہیں ۔
البتہ ہدایت کاوں کے لیے یہ سال کافی زرخیز ثابت ہوا اور 8 نئے ہدایت کاروں کی فلمیں 100کروڑ کلب میں شامل ہوئیں ۔
گذشتہ سال بالی ووڈ کا سب سے بھاری نقصان فلم،گھائل ونس اگین،جے گنگاجل،راکی ہینڈسم،اے فلائنگ جٹ اور شیوے کے پروڈیوسرز اور سرمایہ کاروں کو اٹھانا پڑا۔


2016کی بگ فلاپ میں اظہر،تین،سربجیت،راک آن ٹو،کیا کول ہیں ہم تین اور مستی زادے تھیں۔
اور مشہور اداکاروں اور اداکاراﺅں کی ناکام ترین فلموں میں فتور،بار بار دیکھو،مرزیا اور گریٹ گریند مستی شامل ہیں۔


اب دیکھنا یہ ہے کہ سال2017بالی ووڈ کے لیے کیسا ثابت ہو گا اور کون باکس آفس پر کامیاب بزنس کرنے میں کامیاب رہے گا۔