نارووال 13سالہ طالبہ سے5 افراد کی زیادتی، ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئی

 نارووال 13سالہ طالبہ سے5 افراد کی زیادتی، ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئی

نارووال :نارووال میں تیرہ سالہ لڑکی کو اوباش نوجوانوں نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پانچویں جماعت کی طالبہ ہسپتال جانے سے قبل ہی چل بسی۔ والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملزمان کو کڑی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔نارووال کے نواحی گاﺅں داور میں تین روز قبل پانچ اوباش نوجوانوں نے تیرہ سالہ لڑکی کو اسکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کرلیا۔
ملزمان نے تین روز تک لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنایا۔ بدھ کے روز ملزمان لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں گھر کے باہرپھینک کر فرار ہوگئے۔ لڑکی کو والدین اسپتال لے جارہے تھے کہ وہ راستے میں ہی چل بسی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچی کو اغوا کے بعد تین دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے۔