لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 76 مشکوک افراد گرفتار

لاہور میں پولیس کا سرچ آپریشن، 76 مشکوک افراد گرفتار

لاہور:  مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 76 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ایس پی اقبال ٹائون عادل میمن کی قیادت میں سرچ آپریشن وحدت کالونی، رحمان پورہ، اچھرہ اور لٹن روڈ کے علاقوں میں کیا گیا۔ مشتبہ افراد کے خلاف کئے جانے والے سرچ آپریشن میں ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ ڈالفن اور پیرو فورس نے بھی حصہ لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اور شناختی کوائف چیک کئے گئے۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 76 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔سرچ آپریشن کے دوران 292 گھروں کی چیکنگ کی گئی اور شناختی کوائف مکمل نہ ہونے پر 76 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ دو افرادکے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔گرفتارافراد کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں