پی ایس ایل پاکستانی کرکٹ کو آگے لے کر جائے گی، مہیلا جے وردھنے

پی ایس ایل پاکستانی کرکٹ کو آگے لے کر جائے گی، مہیلا جے وردھنے

دوبئی: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کا تجربہ پاکستانی کرکٹ کو آگے لے کر جائے گا۔پی ایس ایل میں پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانا کا بہترین موقع ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کرکٹرز کے خلاف کھیل کر استجربے سے فائدہ اٹھائیں۔نوجوان بیٹسمین بابر اعظم مستقبل میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہوں گے۔وقت کے ساتھ ان کی کاررکردگی میںمزید بہتری آئے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے معیار سے بہت متاثر ہیں اور اب نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے شاندار موقع ہے کہ وہ دنیا کے بہترین کرکٹرز کے خلاف کھیل کر اس تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ نہیں ہورہی لیکن متحدہ عرب امارات میں پاکستان کئی سالوں سے ہوم ٹیم کی طرح کھیل رہا ہے جس کے باعث اسے یہاں شکست دینا بہت مشکل ہے۔مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف کئی بار کھیل چکا ہوں اور جانتا ہوں اسے یہاں شکست دینا کتنا مشکل ہے، لیکن پی ایس ایل کے ذریعے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس اہم موقع ہے کہ وہ ناصرف دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بھی منوائیں۔سابق سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا پہلا ایڈیشن انتہائی کامیاب رہا اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث اس کا یہ ایڈیشن بھی کامیاب ہوگا۔

اپنی ٹیم کراچی کنگز کے حوالے سے مہیلا جے وردھنے کا کہنا تھا کہ چند نئے کھلاڑیوں کے شامل ہونے کے باعث ٹیم زیادہ متوازن ہوگئی ہے اور اس بار ہم بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے پاس ناصرف ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں بلکہ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے بھی بہت متاثر ہوں، ہم ہر میچ پر خصوصی توجہ دیں گے اور دن بدن اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے نوجوان پاکستانی نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کی بھی تعریف کی اور پیش گوئی کی کہ مستقبل میں وہ پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میں نے بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف بہترین بیٹنگ کرتے دیکھا، وہ واقعی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں جن کی پرفارمنس میں وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی۔

مصنف کے بارے میں