کشمیربھارت اور پاکستان کے مابین بنیادی تنازع ہے،مسعود خان

کشمیربھارت اور پاکستان کے مابین بنیادی تنازع ہے،مسعود خان

برسلز: صدرآزادجموں وکشمیرسردارمسعود خان نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کو مسئلہ کشمیرخصوصا مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں کے بارے میں فوری طورپر ایک خصوصی اجلاس بلاناچاہیئے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو چاہیے کہ صورتحال کی سنگینی کاادراک کرے اورمقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو زیربحث لائے ،اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کو انسانی حقوق کی پامالی سے روکے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں مددکرے،مسئلہ کشمیرکے دو پہلوہیں، ایک دوطرفہ اور دوسرا بین الاقوامی ۔

کشمیربھارت اور پاکستان کے مابین بنیادی تنازع ہے اور بین الاقوامی طورپر اس تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں موجودہیں۔کشمیریوں کو شامل کرنے سے یہ ایک سہ فریقی تنازع ہے اور اقوام متحدہ سمیت اس کے چارفریق ہیں۔ان خیالات کااظہار انھوں نے گزشتہ روز بلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں تنازعہ کشمیراور عالمی آرا کے عنوان سے یورپی پارلیمنٹ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے بھارت پر دباو ڈالے اور کشمیریوں کو ان کا حق دلوائے۔انھوں نے کہاکہ یورپی یونین کی طرف سے مسئلہ کشمیرپر فوری تعاون کی ضرورت ہے۔یورپی یونین انسانی حقوق اور انسانی اقدارپر استوارہے اور یونین دیگر ممالک میں انسانی مشکلات کو آسانی سے سمجھ سکتی ہے۔صدرآزادکشمیرنے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے دو پہلوہیں، ایک دوطرفہ اور دوسرا بین الاقوامی ۔ کشمیربھارت اور پاکستان کے مابین بنیادی تنازع ہے اور بین الاقوامی طورپر اس تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں موجودہیں۔کشمیریوں کو شامل کرنے سے یہ ایک سہ فریقی تنازع ہے اور اقوام متحدہ سمیت اس کے چارفریق ہیں۔

مصنف کے بارے میں