انٹرنیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈ 14مئی کو منعقد ہوں گے

انٹرنیشنل پاکستان پریسٹیج ایوارڈ 14مئی کو منعقد ہوں گے

لاہور:کھیل،فیشن،موسیقی اور اداکاری جیسے شعبوں میں 28کیٹگریز میں دیے جانے والے یہ ایوارڈز برطانیہ میں منعقد ہوں گے ۔ایوارڈ کا مقصد پاکستانی فنکاروں کی بین الا قوامی سطح پر پہچان اور پذیرائی ہے ۔یہ ایوارڈز ویورز چوائس ایوارڈز ہوں گے یعنی عوام اپنے پسندیدہ فنکار کے لیے آن لائن ووٹنگ کریں گے۔

14مئی کو منعقد ہونے والی آئی پی پی اے کی تقریب ِ رونمائی کراچی میں ہو چکی ہے۔جس میں مختلف شعبوں سے فنکاروں نے شرکت کی ۔فنکاروں کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا اچھا امیج بنانے اور پوری دنیا کو دکھانے کا بہت اچھا ذریعہ ہے۔