کنٹرول لائن کی صورتحال :بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

کنٹرول لائن کی صورتحال :بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد: مودی سرکار کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل پامالی جاری ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ بلا کر بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے شہری کی شہادت پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈیسک ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھی جے پی سنگھ کے حوالے کیا۔ واضح رہے گزشتہ روز آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس سے ایک شہری شہید ہو گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں