'کشمیر کمیٹی مکمل اختیارات کے بغیر مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتی'

'کشمیر کمیٹی مکمل اختیارات کے بغیر مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتی'

فیصل آباد: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کشمیر کمیٹی بالکل بے اختیار ہے جب تک اس کو مکمل اختیارات نہیں دیئے جاتے یہ اپنے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتی۔ فاٹا کو فاٹا کی عوام کی امنگوں کے مطابق ان کو ان کا حق دیا جائے۔


ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں خانہ جنگی کروا کر سی پیک منصوبے کو سبوتاز کرنا چاہتا ہے۔ کشمیر یوں پر بھارتی مظالم تشو یشناک ہیں۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔ نیشنل ایکشن پلان میں متنازعہ قوانین شامل نہیں کرنے چاہیئے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تمام حصوں پر عمل در آمد ہو نا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا عدالتوں کو بغیر دباؤ کے پاناما لیکس پر کام کرنے دیا جائے۔ عدالت جو بھی فیصلہ کرے سب کو قبول ہو نا چاہیئے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں