اشرف طائی نے 34 سال بعد میچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

اشرف طائی نے 34 سال بعد میچ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

لاہور: کراٹے کے گرینڈ ماسٹر اشرف طائی نے 34 سال بعد میچ فکسنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 5 لاکھ ڈالرز لیکر میچ ہارا۔ تفصیلات کے مطابق پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے کراٹے کے چیمپئن اشرف طائی بھی میچ فکسر نکلے اور انہوں نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ جرمنی کے ہاورڈ جیکسن کے خلاف 1983 میں لڑی جانیوالی فائٹ 5 لاکھ ڈالرز میں فکس تھی۔ انہوں نے کہا کہ جرمن کھلاڑی سے جیتتا تو ایک لاکھ ڈالرز ملتے مگر ہارنے پر 4 لاکھ ڈالرز کی پیشکش ہوئی تھی۔ فائٹ سے پہلے انھیں کہا گیا کہ مقابلے میں ڈیفنس میں رہنا ہے زیادہ جوابی وار کرنے کی ضرورت نہیں۔

اشرف طائی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر کوئی شرمندگی نہیں ہے کیونکہ یہ ٹائٹل فائٹ یا ملک کیلئے فائٹ نہیں تھی۔ گرینڈ ماسٹر نے کہا کہ ہارنے کیلئے مار کھائی اور مجھے ہارنے پر 5 لاکھ ڈالرز دیئے گئے۔ واضح رہے اشرف طائی کو مارشل آرٹس میں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں