پٹرول چھڑکنے کے واقعے کے بعد بیت اللہ کے متاثرہ حصے کی صفائی کردی گئی

پٹرول چھڑکنے کے واقعے کے بعد بیت اللہ کے متاثرہ حصے کی صفائی کردی گئی

ریاض :سعودی عرب میں پٹرول چھڑکنے کے واقعے کے بعد بیت اللہ کے متاثرہ حصے کی صفائی کردی گئی ہے۔اس سے قبل مسجد حرام کی سکیورٹی فورس نے مطاف میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بارے میں معلوم ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔
اس شخص نے خانہ کعبہ کے بالکل قریب کھڑے ہوکر خود پر پٹرول چھڑکا تھا۔مسجد حرام کی انتظامیہ کے مطابق صفائی کے ذمے دار منتظمین نے خانہ کعبہ کے مذکورہ حصے کی دھلائی اور صفائی کی کارروائی کی نگرانی کی۔