روس نے ایران کو انتہائی خطرناک چیز منتقل کر دی ۔۔!!!

 روس نے ایران کو انتہائی خطرناک چیز منتقل کر دی ۔۔!!!

ماسکو: روس سے150 ٹن کے قریب یلو کیک خام یورینیم ایران پہنچ گیا ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ روس سے یلو کیک کی منتقلی کا آغاز26 جنوری سے ہوا تھا اور اس کی آخری کھیپ منگل7 فروری کو اصفہان پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے بارہ برسوں کے دوران ملک میں پچاس ٹن یورینیم آکسائیڈ تیار کیا گیا تاہم یہ مقدار، ملکی ضرورت پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔

بہروز کمالوندی نے کہا کہ مجموعی طور پر اب تک360 ٹن، یلو کیک، ایران پہنچ چکا ہے جبکہ ہم اندرون ملک یورینیم کی دریافت اور اسے نکالنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور روس نے حال ہی میں جنوبی ایران کے شہر، بوشہر میں دو نئے ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

ایران اور روس، قم کے قریب واقع تنصیبات میں اسٹیبل آئیسوٹوپ کی تیاری میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں