ایران کے معاملے پر روس نے امریکہ کو خبردار کر دیا ۔۔۔!!!

ایران کے معاملے پر روس نے امریکہ کو خبردار کر دیا ۔۔۔!!!

ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ ایران کیساتھ ایٹمی معاہدے پر اب نظرثانی کا اقدام خطرناک ثابت ہو گا۔

انھوں نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اتحادیوں کو بھی ان کی یہی صلاح ہے کہ جو چیز ابھی خراب ہی نہیں ہوئی اسے بنانے کی کوشش نہ کریں۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے لئے نئی صورت حال پیدا کرنا خطرناک ثابت ہو گا اور اس اقدام سے خطرات پیدا ہو جائیں گے۔

سرگئی ریابکوف نے انتباہ دیا کہ ایٹمی معاہدہ طے پا چکا ہے جس پر دستخط ہو چکے ہیں اور عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اب اس پر نظرثانی کا مسئلہ اٹھانے سے صرف مسائل پیچیدہ ہوں گے اور مشرق وسطی کی صورت حال کو خطرناک ہوجائے گی۔

مصنف کے بارے میں