ماڈل ٹاؤن واقعے پر وزیراعلیٰ کو بھی طلب کیا جانا چاہیے، طاہرالقادری

ماڈل ٹاؤن واقعے پر وزیراعلیٰ کو بھی طلب کیا جانا چاہیے، طاہرالقادری

لاہور:عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔جس میں انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعےپروزیراعلیٰ کوبھی طلب کیاجاناچاہئے.

نیو نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ  استغاثہ پر جو فیصلہ آیا اس کی امید نہیں تھی. انہوں نے آئی جی پنجاب کے ٹرانسفر پر سوال اٹھا دیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراکوکس کی صوابدیدپرپنجاب ٹرانسفرکیاگیا.  ماڈل ٹاؤن کیس میں طلب کیا جانا چاہیےتھا.سانحہ ماڈل ٹاؤن کافیصلہ انصاف کےتقاضوں پر پورا نہیں  اترتا.138 میں سے 126 افراد کو طلب کیا گیا. ویڈیومیں125لوگ تو دیکھے  جا سکتے ہیں لیکن ڈی جی آپریشن نظرنہیں آیا.استغاثہ کےفیصلےپربہت سےسوالات جنم لیتےہیں.
یاد رہے 17 جون 2014 کو پنجاب پولیس کی جانب سے 14 لوگوں کو سرعام گولیاں مار کر شہید کر دیاتھا ۔ اور پاکستان عوامی تحریک اس مبینہ دہشتگردی کا الزام پنجاب حکومت پر لگاتی ہے۔ اور پاکستان عوامی تحریک تب سے انصاف کی منتظر ہے۔