ایک خاندان کے 500 ارکان کی ایک ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔۔!!!

 ایک خاندان کے 500 ارکان کی ایک ساتھ تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔۔!!!

شنگھائی: چین میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے500 سے زائد افراد نے ایک ساتھ تصویر بنوائی ہے جسے ایک ریکارڈ قرار دیا جا رہا ہے۔ مشرقی صوبے جی جیانگ کے گاؤں شیشے میں رین خاندان سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد افراد نے گروپ فوٹو بنوائی۔

یہ تصاویر چینی نئے سال کے موقع پر لی گئی تھیں جب روایتی طور پر چین میں خاندان ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہیں اور کھانا کھاتے ہیں۔شیشے نامی گاؤں میں یہ تصاویر ږینگ لیانگ زونگ نامی فوٹوگرافر نے ایک ڈرون کیمرے کی مدد سے لیں۔ رین خاندان کی اس گاؤں میں تاریخ تقریبا ساڑھے آٹھ سو سال پرانی ہے۔

فوٹوگرافر کے مطابق گزشتہ آٹھ دہائیوں کے وقفے کے بعد اس خاندان کے افراد نے شجرہ نسب کی تجدید دوبارہ شروع کی ہے۔ اس تجدید کے بعد خاندان کی سات نسلوں اور مزید دو ہزار افراد کی نشاندہی ہوئی ہے۔شجرہ نسب کی تکمیل کے بعد خاندان کے افراد نے خوشی میں ایک بڑی ملاقات کا اہتمام کیا جس میں پانچ سو سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں سے کئی لوگ بیجنگ، شنگھائی اور تائیوان سے بھی آئے۔

چین میں اس طرح کی بڑی خاندانی تصاویر لینے کا رجحان عام ہے لیکن اس کے باوجود رین خاندان کی تصویریں ملک میں کافی مقبول ہو گئی ہیں اور ملک بھر کے میڈیا میں ان کو تشہیر ملی ہے۔

مصنف کے بارے میں