ارشد وارثی کو ان کے سپر ہٹ کردار میں دوبارہ دیکھ سکیں گے ۔۔!!

ارشد وارثی کو ان کے سپر ہٹ کردار میں دوبارہ دیکھ سکیں گے ۔۔!!

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی فلمی دنیا میں خاصی مشہور ہے ، دونو ں ادکاروں نے مشہور فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ اور ”لگے رہو منا بھائی“ میں ایک ساتھ کردار نبھا کر مداحوں کو کافی محظوظ کیا ۔ تاہم دونوں ادا کار ایک مرتبہ پھر فلم منا بھائی سیریز کی ہی تیسری فلم ”منا بھائی 3“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے جانیوالے ایک انٹر ویو کے دوران اداکار ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ وہ ”منابھائی 3“ کا حصہ بننے پر انتہائی پر جوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم موجودہ دور کے عین مطابق ہے اور گزشتہ دونوں فلموں کی طرح مزاح پر مبنی ہے۔فلم کا سکرپٹ بھی مکمل کر لیا گیا ہے جو کہ انتہائی متاثر کن ہے۔

مصنف کے بارے میں