پاکستان آنا ایسا ہے جیسے کسی مصالحے کا پہلی بار تجربہ کر رہے ہیں، شنیرا اکرم

پاکستان آنا ایسا ہے جیسے کسی مصالحے کا پہلی بار تجربہ کر رہے ہیں، شنیرا اکرم

لاہور: پاکستان کے عظیم فاسٹ باؤلر   وسیم اکرم کی اہلیہ پاکستان کی محبت میں گرفتار ہو گئیں ۔سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم آسٹریلوی شہری ہیں۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان سے محبت کو بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار آنا بالکل ایسا ہی ہے جیسے کہ آپ کسی مصالحے کا پہلی مرتبہ تجربہ کررہے ہوں اور ایک مرتبہ چکھ کر ہی آپ اس کے گرویدہ ہوجائیں۔ پاکستان آنے والا بھی اسی طرح اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

5a30e0c2f53ed87b2ca0e8fac3480830

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا آبائی ملک آسٹریلیا ہے لیکن شادی کے بعد انہوں نے ناصرف پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرلی ہے بلکہ مختلف تقاریب میں بھی انتہائی فعال انداز میں نظر آتی ہیں اور اس کی وجہ وہ پاکستان سے محبت کو قرار دیتی ہیں۔