کس چیز نے عامر خان کی اہلیہ کو بہت متاثر کر دیا؟

کس چیز نے عامر خان کی اہلیہ کو بہت متاثر کر دیا؟

نئی دہلی: بالی ووڈ فلم ساز اور سپر سٹار عامر خان کی اہلیہ کرن راو فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ میں اپنے شوہر کی داڑھی سے متاثر ہو گئیں۔
ایک انٹر ویو میں کرن راو نے بتایا کہ وہ عامر خان کو کئی مرتبہ فلم کی ٹیم سے ملاقات کرتے دیکھ چکی ہیں مگر وہ فلم کے متعلق زیادہ نہیں جانتی۔ لیکن جب انہوں نے عامر خان کے چہرے پر لمبی داڑھی دیکھی تو ان کے نئے روپ سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ ڈائریکٹر وجے کرشنا کی ہدایت کاری میں بنائی جا رہی ہے جس میں مایہ ناز اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان ایک ساتھ کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

 

مصنف کے بارے میں