عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کس بالی ووڈ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے؟

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کس بالی ووڈ فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے؟

ممبئی: بالی ووڈ ہدایت کار زویا اختر نے اپنی نئی فلم ”گلی بوائے“ کیلئے اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کو کاسٹ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زویا اختر کی جانب سے اس بات کی باقاعدہ طور پر تصدیق کی جا چکی ہے۔ 

فلم کی عکس بندی رواں سال شروع ہو گی تاہم زویا اختر کے بھائی فرحان اختر اوررتیش سیدوانی اس فلم کے پروڈیوسر ہونگے ۔ میڈیا رپورٹ یہ بھی بتایا گیا کہ فلمساز زویا اختر کی جانب سے گزشتہ سال اس فلم کا تذکرہ کیا گیا تھا تاہم اداکاروں کے نام فائنل نہ ہونے کی وجہ سے اس پر کوئی حتمی خبر سامنے نہ آئی۔ اس کے علاوہ یہ بھی پیشن گوئی کی جا رہی تھی کہ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی اس فلم سے اپنے کریئر کا آغاز کرینگی جوکہ عالیہ بھٹ کی کاسٹ کے بعد غلط ثابت ہو چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں