ہاکی پرو لیگ کا شیڈول جاری ، پاکستان سمیت 9 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی

ہاکی پرو لیگ کا شیڈول جاری ، پاکستان سمیت 9 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی

لاہور:انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ہاکی پرو لیگ کا شیڈول جاری کر دیا ، ایونٹ میں پاکستان سمیت 9 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

آئندہ سال انیس جنوری سے شروع ہونے والا میلہ ڈیڑھ سو سے زائد میچز پر مشتمل ہوگا۔

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ، آسٹریلیا ، جرمنی ، نیدرلینڈ، سپین ،بیلجیم ، ارجنٹینا ، برطانیہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ہر ٹیم دیگر تمام ٹیموں کے خلاف ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر دو میچ کھیلے گی ، چار بہترین ٹیمیں فائنل راونڈ میں حصہ لیں گی۔