اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 12فروری تک ملتوی

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 12فروری تک ملتوی

اسلام آباد:پانامہ سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے سربراہ واجد ضیاءسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثہ جات ریفرنس میں بطور گواہ احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔

 واجد ضیاء نے اپنے  بیان میں کہا کہ جے آئی ٹی کا اصل ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع ہے جبکہ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیا کیا گیا کہ اسحاق ڈار سے متعلق ریکارڈ والیم ایک اور نو میں ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر  نے سابق وزیر خزانہ کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی اور واجد ضیا کو 12 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا ۔تفتیشی افسر کا بیان قلمبند نہ ہونے کے باعث سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔

خیال رہے کہ 31 جنوری کو ہونے والی گذشتہ سماعت کے دوران احتساب عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءکو اسحاق ڈار کے خلاف بطور گواہ طلب کیا تھا اورریکارڈ کے حصول کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کو خط لکھا گیا تھا۔