ایس ایس پی تشدد،پی ٹی وی وپارلیمنٹ حملہ کیس, پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کردی گئی

ایس ایس پی تشدد،پی ٹی وی وپارلیمنٹ حملہ کیس, پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کردی گئی

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد اورپی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کردی گئی  اور شیریں مزاری کو بے قصور قرا دیتے ہوئے مقدمہ خارج  کردیا۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی اورپولیس پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران شیری مزاری خاصی پریشان دکھائی دیں۔پراسیکیوٹر چوہدری شفقت نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی عبوری ضمانت کو منسوخ کیا جائے کیونکہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کرنی ہے اس لئے عدالت ملزمان کی گرفتاری کاحکم دے۔

پراسیکیوٹر کے دلائل کے دوران شیریں مزاری مسلسل توبہ توبہ کرتی رہیں۔پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ دھرنے میں 26لوگ زخمی ہوئے اور 3لوگ جاں بحق ہوئے،یہ لوگ پارلیمنٹیرینز ہیں ان کو احساس کرنا چاہیے تھا،پراسیکیوٹر کی اس بات پر شیری مزاری پھر کھڑی ہو گئیں جبکہ شاہ محمود قریشی نے اشارہ کیا کہ بیٹھ جائیں مگر رہنما پی ٹی آئی عدالت میں بار بار کھڑی ہو جاتی رہیں۔بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے  محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے  پی ٹی آئی کے 6 رہنمائوں کی ضمانت میں توسیع کردی۔