امریکہ پاکستان کی اقتصادی امداد روکنے کا ارادہ نہیں رکهتا، احسن اقبال

امریکہ پاکستان کی اقتصادی امداد روکنے کا ارادہ نہیں رکهتا، احسن اقبال

واشنگٹن: دورۂ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں بی بی سی اردو کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں احسن اقبال کا کہنا تها کہ امریکی کانگریس میں مختلف لابیز ہیں جو اپنی پسند کے بل متعارف کراتے رہتے ہیں لیکن ہماری جو امریکہ کی انتظامیہ سے بات چیت ہوئی ہے اس سے یہی عندیا ملتا ہے کہ امریکہ اقتصادی امداد روکنے کا ارادہ نہیں رکهتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے امریکہ میں پالیسی کے لحاظ سے نئے تجربات کیے جا رہے ہیں لیکن پاکستان اور افغانستان کا جغرافیہ ایک ہی ہے اس لیے امریکہ کے لیے افغانستان میں امن کی کوششوں میں دنیا میں کوئی ملک پاکستان سے زیادە اہم اور مددگار نہیں ہو سکتا۔

انھوں نے خطے میں امریکہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اہم ہیں اس لیے ایک دوسرے پر انگلیاں اٹهانے کے بجائے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ افغان پالیسی سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کا رویہ بے شک نیا ہو مگر بداعتمادی کے پیچهے الزام تو وہی پرانا ہے کہ پاکستان مخصوص انتہاپسندوں کو محفوط پناە گاہیں مہیا کر رہا ہے۔

اس سے متعلق وزیر داخلە کا کہنا تها کہ بی بی سی کی تازە رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کا 70 فیصد علاقہ افغان حکومت کے کنٹرول میں نہیں اور امریکە کہتا ہے 45 فیصە علاقہ انتہا پسندوں کے کنٹرول میں ہے تو ایسے میں انتہا پسندوں کو پاکستان میں محفوظ پناە گاہوں کی ضرورت ہی نہیں۔ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تها کہ ’ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ پاکستانی ریاست اسامہ بن لادن کی کسی قسم کی مدد کر رہی تهی۔

انھوں نے اس افغان موقف کی بھی تردید کی کہ اُن کے حوالے کیے جانے والے طالبان ، انتہاپسند نہیں بلکہ عام افغان پناە گزین ہیں۔

سی پیک پر بات کرتے ہوئے کراچی میں چینی باشندے کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق پاکستان کے وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا کہ اس کے پیچهے انڈیا ہو سکتا ہے۔

انھوں نے سی پیک کو لاحق سکیورٹی خدشات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سکیورٹی کے لیے تقریباً دس ہزار سے زیادە افراد پر مشتمل ایک خصوصی فورس تیار کی ہے۔ البتہ یہ بات بهی ریکارڈ پر موجود ہے کە ہمارا ہمسایہ ملک سی پیک سے بلاوجہ خائف ہے اور ہماری حراست میں موجود ان کے جاسوس کلبھوشن یادیو نے تسلیم کیا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے لیے انڈیا نے دہشت گردی پهیلانے کے لیے نیٹ ورک تیار کر رکها ہے جبکہ اس مقصد کے لیے کثیر بجٹ بهی مختص کیا گیا ہے۔ جس طرح یە ٹارگٹ کلنگ کی گئی لگتا ہے یہ بهی اسی منصوبە بندی کا حصہ ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں