پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے، بلاول بھٹو

واشنگٹن: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے اور حقیقی جمہوریت ہی انتہاپسندی سے نمٹ سکتی ہے۔ آئیڈیاز کی سب سے بڑی جنگ اعتدال پسندی اور انتہاپسندی کے درمیان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی صرف مسلمان دنیا تک محدود نہیں جبکہ خطے میں دہشت گردی نے سیاسی اور سماجی توازن کو شدید نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا دہشتگردی، غیرمساوی سلوک ، موسمیاتی تبدیلی نے دنیا کو ہلا کررکھ دیا جب کہ ہم آج متحد نہ ہوئے توبے تحاشا نقصانات برداشت کرنا پڑیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں