عمران خان کا عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان

عمران خان کا عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ ملک میں قانونی کی بالادستی قائم کر رہی ہے اور سپریم کورٹ کو اعتماد دلاتا ہوں کہ عوام اس کے ساتھ ہے۔ غریب کو انصاف نہیں ملتا اور امیر کو این آر او مل جاتا ہے جبکہ لوٹ مار کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لایا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں راؤ انوار اور پنجاب میں عابد باکسر سے لوگوں کو قتل کرایا جاتا ہے۔ عابد باکسر نے اعتراف کیا تھا کہ شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا ہے میں اس معاملے میں عدالت جاؤں گا۔ سبزہ زار میں 5 لوگوں کو پولیس کے قتل کروایا گیا۔

عمران خان نے کہا مشعال خان نے کوئی توہین رسالت نہیں کی بلکہ منصوبہ بندی کے تحت اسے مارا گیا۔ ہماری صوبے کی پولسس کو ایکسپوز کرنے والے خود ایکسپوز ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اداروں کے مفاد میں کھڑے ہیں اور اب عوام بھی حکمرانوں سے تنگ آ گئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا ایک میڈیا ہاؤس بلیک میلر ہے اور اس کا مالک اپنے ورکرز کو تنخواہیں نہیں دیتا اور ملک سے باہر جائیدادیں بناتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز لاہور کے بدنام زمانہ پولیس اہلکار اور جعلی مقابلوں میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد عرف باکسر کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عابد باکسر متعدد افراد کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارنے میں ملوث بتایا جاتا ہے جبکہ اداکارہ نرگس پر تشدد میں بھی ملوث رہا ہے اسے آئندہ چند دنوں میں پاکستان لایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں